بدھ , 28 ستمبر 2022

گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے آج قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر عمران خان کا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہاکہ’ باقی شرپسندی کی طرح اس کال پر بھی ایک بندہ نہیں نکلا ، عوام اس فتنے، تخریب کار اور بھگوڑے کو جان چکے ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ اس تباہی سے کوئی جماعت پاکستان کو نکال سکتی ہے تو وہ ن لیگ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں، بلاول

نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا …