بدھ , 24 اپریل 2024

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یاسین ملک کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں خدشہ ظاہر کیا کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائےگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ سیاسی مقدمے میں گرفتاریاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …