ہفتہ , 20 اپریل 2024

صیہونی حکومت کے جوہری خفیہ پروگرام پرکوئی خاموش نہیں رہ سکتا: ایران

ایران نے کہا ہے کہ کوئی بھی اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی صفحے میں لکھا کہ صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کے بارے میں کوئی بھی خاموش نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے پراسرار دورہ تل ابیب کے حوالے سے کہا کہ ایران، جوہری عدم پھیلاو کے معاہدے کے پہلے دستخط کنندہ ممالک میں سے ایک کے طور پر، سب کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ساکھ کو مزید خراب کرنے کے بارے میں خبردار کرتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتا ہے اور دوسری طرف سے غیر جانبداری کا دعوی کرے اور ایرانی جوہری پروگرام کی پرامن سرگرمیوں کے بارے بات کرے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …