جمعرات , 25 اپریل 2024

یوکرینی فوج نے اہم اسٹریٹیجک علاقے سے روس کو پیچھے دھکیل دیا،حملوں میں 4افراد ہلاک

یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فوج نے مشرقی شہر کے اہم اسٹریٹیجک علاقے میں روسی پیش قدمی کو پیچھے دھکیل کر کھوئے ہوئے سیویروڈونٹسک کے 20 فی صد علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزاد کرایا گیا علاقہ روسی حملے کا مرکز تھا۔یوکرین کے صوبہ لوہانسک کے گورنر سرگئی گیڈائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روسی فوج کو واپس دھکیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ ایسے وقت میں جب روسی کمک تعینات کی جا رہی تھی، شہر کا قبضہ واپس لینا آسان نہیں تھا۔

سرگئی گیڈائی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز روسی حملوں میں مزید 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ماں اور بچہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یوکرین کو دور تک ہدف بنانے والے ہتھیار ملیں گے، ہم روس کو اس کی پوزیشن سے بہت پیچھے دھکیل دیں گے اور تب روس کے پاس فرار کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

یوکرینی فوج کے مطابق روس نے اپنی فوجی قوت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے شہر پر حملے کے لیے توپ خانے کا استعمال کیا ہے، تاہم ان کی قریبی قصبوں کی جانب پیش قدمی ناکام رہی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …