ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب، کثیر ملکی بحری مشقیں’ریڈ ویو 5 ‘ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں “ریڈ ویو 5 ” کے عنوان سے ہونے والی کثیر ملکی بحری مشقیں ختم ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحلی ممالک مصر، اردن، سوڈان، یمن، جیبوتی اور صومالیہ کے بحری دستے سعودی عرب کی بحریہ کے ساتھ مشقوں میں شریک رہے۔ مشترکہ مشقوں کے کمانڈر میجر جنرل یحیی عسیری تھے۔ سعودی فضائیہ، بحریہ، بری افواج اور سرحدی محافظوں کے دستو نے مشقوں میں حصہ لیا۔مشقوں میں متعدد جنگی معرکوں خاص طور پر محفوظ عسکری ٹھکانوں کو دشمن افواج کے دستوں سے پاک کرنے، حملہ کرنے، گولہ بارود استعمال کرنے اور فوجیں اتارنے کی مشقیں کی گئی ہیں۔ لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مشترکہ عسکری اہداف حاصل کرنے کی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا۔سعودی عرب کے مغربی بحری بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل یحیی عسیری کا کہنا تھا کہ مشقوں کا بڑا مقصد برادر ممالک کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانا، عسکری تصورات میں یکسانیت پیدا کرنا، حربی استعداد بڑھانا اور تجربات کا تبادلہ تھا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ “ریڈ ویو 5” مشقیں ممالک کی اپنی حربی استعداد کو جانچنے کا بہترین موقع ہے۔ مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے موجودہ دور میں دفاعی طور پر مضبوط ہونا ناگزیر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …