منگل , 23 اپریل 2024

لانگ مارچ کی کہانی ختم، عمران اگلی بار پشاور سے آسکیں گے نہ میانوالی سے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بات چیت کا امکان مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک آدمی روز کہتا ہے کہ وہ ہمیں تسلیم نہیں کرتا تو کیا اس کے پاؤں پڑ جائیں کہ ہمیں تسلیم کرو؟‘

انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاستدان تو ہے ہی نہیں، یہ ملک میں انتشار چاہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کہانی اب ختم ہو چکی ہے، عمران خان اگلی بار نہ پشاور کی طرف سے آ سکیں گے اور نہ ہی میانوالی کی طرف سے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کو سیاسی ڈائيلاگ شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ نے آئی ایس آئی کو سرکاری افسران کی جانچ پڑتال کا قانونی اختیار دینے پر اٹھنے والے سوالات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی سرکاری افسران سمیت سیاستدانوں کی پہلے بھی جانچ پڑتال کرتی رہی ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت نے آزادانہ طور پر کیا ہے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …