بدھ , 24 اپریل 2024

ملکہ الزبتھ کے بارے میں نو حقائق جو کم لوگ ہی جانتے ہیں

ملکہ الزبتھ دوم اپنی 96ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقعے پر ہم تخت برطانیہ پر طویل ترین راج کرنے والی ملکہ کے بارے میں چند ’خفیہ‘ حقائق معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ جانتے ہوئے کہ شاہی خاندان رازداری کے بارے میں کتنا حساس ہے، بہت سے برطانوی شہری بھی ملکہ الزبتھ کے بارے کچھ باتین جان کر شاید حیران رہ جائیں۔

ملکہ عالیہ شاذونادر ہی انٹرویوز دیتی ہیں اس لیے عوام کو ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات مل پاتی ہیں سوائے اس بات کے کہ انہیں کورگیس نسل کے کتے پسند ہیں اور یہ کہ انہیں اپنی ہیٹس کولیکشن پر فخر ہے۔

ملکہ کی حیرت انگیز تعلیمی تاریخ سے لے کر اس حقیقت کے تک کہ ان کے کردار کو کتنی بار سکرین پر پیش کیا گیا ہے، الزبتھ دوم کے بارے میں دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔

ملکہ کے کردار کو سو سے زیادہ فملوں اور ٹی وی ڈرموں میں پیش کیا گیا

بین الاقوامی پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی کے مطابق اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کے کردار کو تقریباً 100 بار مختلف فلموں اور ڈراموں میں پیش کیا ہے جن میں کلیئر فوئے بھی شامل ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس شو ’دا کراؤن ایںڈ ہیلین مائرین‘ میں ملکہ کا روپ دھارا تھا اور ’دا کوئین‘ فلم میں ملکہ کے کردار کے لیے ہی انہیں آسکر ایوارڈ سے نو

ملکہ الزبتھ دوم اپنی 96ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقعے پر ہم تخت برطانیہ پر طویل ترین راج کرنے والی ملکہ کے بارے میں چند ’خفیہ‘ حقائق معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ جانتے ہوئے کہ شاہی خاندان رازداری کے بارے میں کتنا حساس ہے، بہت سے برطانوی شہری بھی ملکہ الزبتھ کے بارے کچھ باتین جان کر شاید حیران رہ جائیں۔

ملکہ عالیہ شاذونادر ہی انٹرویوز دیتی ہیں اس لیے عوام کو ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات مل پاتی ہیں سوائے اس بات کے کہ انہیں کورگیس نسل کے کتے پسند ہیں اور یہ کہ انہیں اپنی ہیٹس کولیکشن پر فخر ہے۔

ملکہ کی حیرت انگیز تعلیمی تاریخ سے لے کر اس حقیقت کے تک کہ ان کے کردار کو کتنی بار سکرین پر پیش کیا گیا ہے، الزبتھ دوم کے بارے میں دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔

ملکہ کے کردار کو سو سے زیادہ فملوں اور ٹی وی ڈرموں میں پیش کیا گیا

بین الاقوامی پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی کے مطابق اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کے کردار کو تقریباً 100 بار مختلف فلموں اور ڈراموں میں پیش کیا ہے جن میں کلیئر فوئے بھی شامل ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس شو ’دا کراؤن ایںڈ ہیلین مائرین‘ میں ملکہ کا روپ دھارا تھا اور ’دا کوئین‘ فلم میں ملکہ کے کردار کے لیے ہی انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

روزانہ سونے سے پہلے وہ شیمپین کا ایک جام نوش کرتی ہیں

کچھ لوگ روزانہ ایک سیب کھانے کا عہد کرتے ہیں لیکن ملکہ الزبتھ کے شاہانہ معاملات عظمت کے بلند احساس کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں۔
ملکہ کی کزن مارگریٹ روڈز کے مطابق ملکہ کا معمول ہے کہ وہ دوپہر کے کھانے سے قبل جن اور ڈوبونے پیتی ہیں اور کھانے کے ساتھ وائن۔ بعد میں ڈرائی مارٹنی اور خواب گاہ میں جانے سے پہلے شیمپین کا ایک جام۔

ملکہ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے

ہر انسان کو بین الاقوامی سفر کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملکہ کے لیے ایسا نہیں ہے۔ وہ دنیا بھر میں سفر کے لیے ہماری طرح میرون رنگ کے برطانوی پاسپورٹ کی محتاج نہیں ہیں۔

شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق ’برطانوی پاسپورٹ ملکہ عالیہ کے نام پر جاری کیے جاتے ہیں اس لیے انہیں خود اس کی ضرورت نہیں ہے۔‘ تاہم شاہی خاندان کے تمام افراد بشمول ولی عہد ’پرنس آف ویلز‘ اور ’ڈیوک آف کیمبرج‘ کے پاس پاسپورٹ ہوتے ہیں۔

ملکہ کی دو سالگرہ منائی جاتی ہیں

ویسے تو ملکہ 21 اپریل 1926 میں پیدا ہوئی تھیں لیکن سرکاری طور پر ان کی سالگرہ جون میں سالانہ’ٹروپنگ دا کلر‘ پریڈ کے ذریعے منائی جاتی ہے۔ اس روایتی جشن کا انعقاد 1748 سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے 14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف لیا ہے

ملکہ الزبتھ دوم اپنی زندگی میں ونسٹن چرچل سے بورس جانسن تک 14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف لے چکی ہیں۔

ملکہ آرسنل فٹ بال کلب کی مداح ہیں

ملکہ الزبتھ بھی شمالی لندن کے فٹ بال کلب آرسنل کی مداح نکلیں جس کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ آرسنل کے پرجوش مداح جیریمی کاربین نے 2016 میں درالعوام میں ایک تقریر کے دوران کیا تھا۔
لبیر پارٹی کے رہنما نے کہا تھا: ’جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ملکہ سیاست سے بالاتر ہیں۔ وہ فٹ بال سے بھی بالاتر ہو سکتی ہیں لیکن ان کے قریب رہنے والے بہت سے مقامی افراد یہ راز جانتے ہیں کہ ملکہ دراصل خفیہ طور پر ایک گونر (آرسنل کی پرجوش مداح) ہیں۔‘

سابق مڈفیلڈر سیسک فیبریگاس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 2007 میں بکنگھم پیلس میں ایک استقبالیہ کے دوران ملکہ نے انہیں بتایا کہ وہ آرسنل کی مداح ہیں۔

ملکہ روانی سے فرانسیسی بولتی ہیں

ملکہ تاریخ میں سب سے زیادہ سفر کرنے والے برطانوی شاہی افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے سرکاری دوروں کے دوران مختلف زبانوں پر عبور ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بار فرانسیسی زبان میں تقایر کی ہیں۔

ملکہ ہر سال میں بکنگھم پیلس میں 50 ہزار افراد کی میزبانی کرتی ہیں

بڑھتے ہوئے سوشل کیلنڈر کے باعث ملکہ حقیقی معنوں میں بہترین میزبان ہیں جو مختلف لنچ، ڈنر، ضیافتوں اور گارڈن پارٹیز میں ہزاروں لوگوں کو محل میں خوش آمدید کہتی ہیں۔

کووڈ سے پہلے کے دور میں ملکہ بکنگھم پیلس میں ہر سال 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی میزبانی کرتی تھیں۔

ملکہ کی شادی کو 70 سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا

2017 میں ملکہ اور آنجہانی شہزادہ فلپ نے اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔
انہوں نے 20 نومبر 1946 کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں شادی کی تھی اور ونڈسر کیسل میں ایک نجی پارٹی میں پلاٹینم سالگرہ کا جشن منایا تھا۔
اپریل 2021 میں ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کے وقت شاہی جوڑے کی شادی کو 73 سال بیت چکے تھے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …