ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی برادری بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کا سنجیدگی سے نوٹس لے، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے بی جے پی رہنما کی جانب سےنبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے

صدر مملکت عارف علوی نے بی جے پی رہنما کی جانب سےنبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے—فوٹو: فائل
صدر مملکت عارف علوی نے بی جے پی رہنما کی جانب سےنبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محض پارٹی عہدیداروں کو معطل کرنا اور نکال دینا کافی نہیں۔

صدر عارف علوی نے عالمی برادری اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز اور متازعہ بیانات سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں ۔ مودی کے نفرت انگیز ہندوتوا فلسفے کے تحت بھارت اپنی تمام اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں کو پامال کررہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وقت آچکا ہےکہ اقوام عالم بھارت میں اسلاموفوبیا سے متاثر ہندوتوا کو روکے۔

خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔

بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔

بھارتی شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 1500 مسلمان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورمتعدد افرادکوگرفتارکرلیا۔

کانپور میں احتجاج کی کال پر سخت سکیورٹی لگائی گئی ہے،گذشتہ روز دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، پولیس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمان مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، ادھر بریلی میں سخت احتجاج کے پیش نظرکرفیو نافذ کردیا گیا۔دوسری جانب عرب ممالک میں بھی عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

قطر نے دوحا میں بھارتی سفیرکو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …