بدھ , 24 اپریل 2024

نائیجیریا، چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر دہشتگردانہ حملہ، 50 ہلاک

نائیجیریا کے ایک چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوندو کے کیتھولک چرچ میں فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کیے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس نے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

نائیجیریا کے صدر محمد بوهاری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …