منگل , 23 اپریل 2024

اوگرا کا تمام صارفین کیلئے یکساں گیس نرخ کے اطلاق کا مطالبہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت سے کہا ہے کہ کیٹیگریز اور شعبوں سے قطع نظر وہ تمام صارفین پر گیس کے یکساں نرخوں کا اطلاق کرے تاکہ گیس کی حقیقی قیمت کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے اور گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ ختم کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اگر وفاقی حکومت گیس کی آمدنی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ریگولیٹر کے مشورے کو قبول کرتی ہے تو اوگرا کے دو الگ الگ طریقوں سے کیے گئے تعین کے مطابق گھریلو اور خصوصی کمرشل سیکٹر جیسے تندور وغیرہ کے کم استعمال والے زمروں کے صارفین کے لیے نرخ جولائی میں 600 فیصد سے زیادہ بڑھ جائیں گے۔

اوگرا نے گزشتہ ہفتے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ کی محصولات کی ضروریات کے بارے میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ صارفین کی تمام کیٹیگریز کو کم از کم توانائی کے متبادل یا متبادل ذرائع کی موجودہ قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس کی اوسط قیمت ادا کرنی چاہیے، اس کے نتیجے میں کوئی وجہ نہیں ہو گی کہ آمدنی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے، یہ تمام متعلقہ افراد کو یکساں مواقع فراہم کرے گا اور ریونیو شارٹ فال کی صورت حال سے بچ جا سکے گا۔
اپنے عزم میں اوگرا نے مالی سال 23-2022 کے لیے کیٹیگری کے لحاظ سے مقرر کردہ قیمتیں بھی بھیج دی ہیں، اس عزم کے تحت ریگولیٹر نے تمام صارفین سے ان کے شعبوں اور موجودہ سلیب سے قطع نظر 854.52 روپے فی یونٹ کی مساوی شرح وصول کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

اس طرح سب سے کم سلیب میں گھریلو صارفین (لائف لائن صارفین) کو 0.5 کیوبک میٹر تک کی کھپت کے لیے 121 روپے فی یونٹ کی موجودہ ماہانہ شرح کے مقابلے میں گیس کے نرخوں میں تقریباً 606 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسرا گھریلو سلیب (ایک کیوبک میٹر فی مہینہ تک)، جو فی الحال 300 روپے فی یونٹ ادا کر رہا ہے کو 185 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا، جب کہ تیسرے سلیب (دو کیوبک میٹر تک) کی موجودہ شرح 553 روپے میں 55 فیصد اضافہ ہو گا، اگلی سلیب (تین کیوبک میٹر تک) میں 738 روپے فی یونٹ کی موجودہ شرح میں 16 فیصد اضافہ دیکھا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …