جمعہ , 7 اکتوبر 2022

وزیراعظم کا سابق قبائلی علاقوں سے دریافت گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چیئرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔اس دوران وزیراعظم کو شمالی وزیرستان اور بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی جب کہ گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے بھی آگاہ کیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دیا اور اس کی منظوری بھی دی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس پر وزیراعظم نے ہدایت دی کہ یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لیے استعمال میں لائے جائیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے وہاں کے عوام کو فراہمی سے متعلق پلان ترتیب دیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں غربت کی شرح میں 2.5 فیصد سے 4 فیصد اضافے کا خدشہ،رپورٹ

لندن:عالمی بینک نے سیلاب سے پاکستانی معیشت کو 40 ارب ڈالر تک نقصانات کا تخمینہ …