ہفتہ , 20 اپریل 2024

مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

لاہور: پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالکریم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خام مال پر 35 سے 40 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے اس سے مرغی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر اور پیٹرول کی قیمت بڑھ چکی ہے، اس کے اثرات تین ماہ بعد سامنے آئیں گے۔

چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پولٹری انڈسٹری میں 60 فیصد خام مال بیرون ممالک سے منگوانا پڑتا ہے، خدشہ ہے کہ غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آئندہ فوڈ سپلائی نہیں فوڈ سکیورٹی پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت سے بجٹ میں سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …