جمعہ , 19 اپریل 2024

فیاض چوہان طیش میں آکر آن ائیر پروگرام چھوڑ گئے

سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان غلط خبر کی نشاندہی پر طیش میں آکر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہیں اینکر کے سوال پر موجودہ حکومت پر تنقید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوران پروگرام فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ صبح کو یہ حکمران حوصلہ افزا تقریر کرتے ہیں اور شام کو یہی حکمران کرپشن کے 40 ارب کے کیسز پر عدالت میں پیشی بھگتتے ہیں، آنے کے بعد یہی حکمران کیسز دیکھنے والے افسران کے تقرر و تبادلے کرتے ہیں اور شام کو مہنگائی کے اعلان کے بعد دھاڑے دھاڑے مار مار کر روتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد رات کو وزیر اعظم ہاؤس میں 15 کروڑ مالیت سے تیار کیے جانے والے سوئمنگ پول میں نہاتے ہیں۔

فیاض چوہان کی بات پر اینکر کا کہنا تھا کہ یہ خبر غلط اور جھوٹ ہے جس پر فیاض چوہان طیش میں آگئے اور کال ہی کاٹ دی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …