بدھ , 28 ستمبر 2022

سلطنت عمان میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

سلطنت عمان کے وزیر توانائی نے سنیچر کو تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
نئے ذخائر سے آئندہ دو سے تین سال میں عمان میں تیل کی یومیہ پیداوار میں 50 ہزار سے ایک لاکھ بیرل تک کا اضافہ ہو جائے گا۔
روئٹرز کے مطابق عمان کے وزیر توانائی ومعدنیات محمد بن حمد الرومحی نے تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’عمان میں خام تیل کے ذخائراس وقت 5.2 بیرل اور گیس کے ذخائر240 کھرب مکعب فٹ ہیں‘۔
عمان کی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ’ گزشتہ برس تیل کی اوسط پیداوار971 ہزار بیرل تک پہنچ گئی تھی‘۔
’رواں برس اوسط تیل پیداوار 1.1 ملین بیرل تک پہنچنے کی توقع ہے‘۔

یہ بھی دیکھیں

بی بی سی کی کارستانیاں

(تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی) ملکہ برطانیہ کی موت کے بعد ہم نے میڈیا اور …