ہفتہ , 20 اپریل 2024

عشرت حسین نے سبسڈی کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیدیا

کراچی: سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے سبسڈی کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دے دیا۔

لمز یونیورسٹی میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر عشرت کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، 17 روپے یونٹ بجلی خرید کر 6 روپے میں بیچنے کا کوئی جواز نہیں،ایل پی جی افورڈ کرنے والوں کو قدرتی گیس دینا مناسب نہیں، ایسی سبسڈی ناقابل برداشت ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ہو

انہوں نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی میدان میں مزید نقصان سے بچنے کے لیےتوانائی کے شعبے میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے جب کہ سبسڈی قومی خزانے پر بوجھ ہے۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا مناسب نہیں، نجکاری سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور مد نظر رکھنےچاہئیں، یہ نہیں ہونا چاہیےکہ حکومت میں بیانیہ کچھ ہو اور اپوزیشن میں کچھ

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …