جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نےگزشتہ روز آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی جبکہ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔

اس موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔دوسری جانب مہمان ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے بھی عمدہ کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 14 برس بعد ملتان میں کھیلی جانے والی سیریز کیلئے انتظامات مکمل نہیں ہیں ،شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں ڈیجیٹل باؤنڈری کی رنگینیاں نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ اسپائیڈر کیمرے سے کوریج بھی نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ بال موومنٹ کےساتھ بھاگتا ہوا جدید ڈیجیٹل بگی کیمرہ بھی اس سیریز میں استعمال نہیں ہوگا جبکہ الٹرا سلو موشن بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

یاد رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …