جمعہ , 19 اپریل 2024

مغربی ممالک خوب جانتے ہیں کہ ایران ایٹم بم کے درپے نہیں: امیر عبداللہیان

اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں بشمول اسلامی اقدار کے دفاع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار مغربی ممالک نے ایٹمی مذاکرات میں اعتراف کیا تھا کہ اگر ایران فلسطین کی حمایت بند کر دے تو وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنے تمام مسائل کو نظر انداز کر سکتا ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ فلسطینی عوام اور قبلۂ اول کی آزادی کی حمایت تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے اور ایران کسی بھی طور اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

انہوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کے اس افسوس ناک واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیغمبر اسلام (ص) کے مقدس مقام کی توہین کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان ہمیشہ محبت اور رواداری کی سرزمین رہا ہے، یہ ہمیشہ سے مختلف نقطہ ہائے نظر کی آماجگاہ رہا ہے، اس لیے اس قسم کے بیانات ہندوستان کے لیے مناسب نہیں ہیں۔

امیر عبداللہیان نے آج کی دنیا میں انتہا پسندی کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے مسلمانوں کے مثبت اور تعمیری کردار اور دوسرے مذاہب اور فرقوں کے پیروکاروں کے ساتھ ان کے تعلقات پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی مسلم کمیونٹی کے قائدین امن، ہمدردی اور نسلوں اور مذاہب کے مابین بقائے باہمی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …