بدھ , 30 نومبر 2022

پی ٹی آئی کے ممبران اب واپس قومی اسمبلی میں نہیں جائیں گے: یاسمین راشد

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز مستعفی ہوچکے ہیں وہ اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات میں دھاندلی کےلیے اپنے حواریوں کو لگارہی ہے، مقصود چپڑاسی کی موت کیسے ہوئی، اس کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پڑے اربوں روپےاب کس کو ملیں گے یہ پتا چلنا چاہیے۔

یاسمین راشد کاکہناتھا کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے باوجود حکومت پری پول رگنگ کے لیے ٹرانسفر پوسٹنگ کررہی ہے، اس اقدام کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سپاہ پاسداران نے جنوبی علاقے میں ایک عرب انٹیلی جنس سروس کی سازشوں کو بے نقاب کیا

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک ایک رجعت پسند عرب انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ …