ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 2700 ارب روپے سے زائد ہوگا

لاہور: پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 2700 ارب روپےسے زائد ہوگا جس میں غیر ترقیاتی اور جاری اخراجات کی مد میں 1700 ارب جب کہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 650 ارب روپےکے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کےبنیادی خدوخال جیو نیوز نے حاصل کر لیے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق کے مطابق ہوگا، تعلیم کی مد میں 415 ارب کےفنڈز مختص کرنے کی سفارشات ہیں۔

صحت کے لیے 300کروڑ روپے، پنجاب پولیس کے لیے 150ارب ، ویمن ڈویلپمنٹ کے لیے 37 کروڑ روپے، عوامی ریلیف پیکج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ارب 31 کروڑ اور شعبہ زراعت کے لیے 38 ارب روپےکےغیرترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویزہے۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ محکمہ خزانہ پنجاب کا پہلا بجٹ مسودہ ایوان وزیراعلیٰ نے مسترد کردیا تھا جس کے بعد دوسرا مسودہ ایوان وزیراعلیٰ کو پیش کیا گیا، اس مسودے کے مطابق پنجاب کو وفاق سے واجب الادا رقوم کی مد میں 120 ارب روپے موصول ہونا ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …