پیر , 26 ستمبر 2022

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب، کراچی میں دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 سے 18 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔

اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر لیسکو نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے ساڑھے 3 گھنٹے پر لانے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …