منگل , 23 اپریل 2024

توہین مذہب کا مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع

سلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور قاسم سوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ ابھی جو مقدمات ہوئے ہیں ان میں کیا ہوا؟ اس پر درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ہمیں پتا ہی نہیں کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔

وکیل کے جواب پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کچھ وقت دے دیں، میں سیکرٹری داخلہ کی طرف سے رپورٹ پیش کردیتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نےفواد چوہدری اور قاسم سوری سمیت دیگر کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 28 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …