اتوار , 25 ستمبر 2022

مارچ کے مقابلے میں مہنگائی سے پریشان افراد کی شرح 44 سے 47 فیصد ہو گئی

پاکستان میں مہنگائی، معاشی صورتحال اور ملکی سمت سے پریشان شہریوں کی شرح میں گزشتہ دو ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔

اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس سروے کی دوسری سہہ ماہی کی رپورٹ جاری کی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 میں 44 فیصد مہنگائی سے پریشان تھے تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 47 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملکی سمت کو غلط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 80 فیصد سے بڑھ کر 88 فیصد ہوگئی ہے۔

سروے میں شریک 49فیصد افراد نے ملکی معیشت کو کمزور کہا جبکہ 64 فیصد آئندہ 6 ماہ میں معاشی بہتری سے ناامُید دکھائی دیے۔

یہ بھی دیکھیں

مسلمانوں میں لڑائی جھگڑے،اختلافات کا خاتمہ ہونا چاہیے: مقتدیٰ صدر

بغداد:عراق کے مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدی صدر نے مسلمانوں میں لڑائی جھگڑے ، جنگ …