پیر , 26 ستمبر 2022

آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو ڈیفالٹ کرجائیں گے، مفتاح اسماعیل نے خبردار کردیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو ڈیفالٹ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے ، بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق مقامی قیمتیں رکھیں گے ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس دونوں کا آپشن ہے ، دیکھیں گے کہ لیوی لگائیں یا سیلز ٹیکس۔ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر جاتی ہیں تو آسانی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر مرتضیٰ سید پر اعتماد ہے، انہیں مالیاتی پالیسی پر مشورہ نہیں دیں گے لیکن مالیاتی پالیسی ٹھیک جا رہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …