جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جرات مندی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 25 سالہ شہید سپاہی امتیاز کوٹلی ستیاں کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …