بدھ , 28 ستمبر 2022

کراچی میں خوفناک آتشزدگی، کیس پراپرٹی کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر راکھ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث کیس پراپرٹیز کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے نظارت میں موجود گاڑیوں کو بھی لپٹ میں لے لیا۔

نظارت وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کیس پراپرٹیز میں پھنسا سامان مثلاً موٹر سائیکل، بس، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے اور دیگر سامان لا کر رکھا جاتا ہے اور بوقت ضرورت اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا ہے تاہم گاڑیوں کے ٹائر جلنے کے باعث دھواں زیادہ اٹھ رہا ہے، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جلد آگ پر قابو پالیں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ قریب موجود فلیٹوں کو محفوظ رکھا جائے

۔

حکام کا بتانا ہے کہ نظارت میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، ایک بس، دو رکشے اور 6 سے7 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہم، یونان کو ترکیہ پر مسلط کرنے والوں کی نیت سے بخوبی واقف ہیں:اردگان

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ” ہم یونان کو بتا دینا …