ہفتہ , 20 اپریل 2024

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، شیخوپورہ میں ژالہ باری

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ شیخوپورہ میں ژالہ باری کے بعد موسم بہتر ہو گیا ہے۔

لاہور میں بھی ہفتے کی شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو، بارکھان اور دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بھر گئے۔

محکمہ موسمیات نے آج شام اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …