بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

تیل اور گیس کی لوٹ مار پر یمن کا سعودی عرب اور امارات کو سخت انتباہ

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور تیل اور گیس جیسے قومی ذخائر کی لوٹ مار پر سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو یمنی تیل اور گیس لے جانے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

المیادین کے مطابق یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے مشیر محمد طاہر انعم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور عرب امارات کی طرف سے یمنی تیل اور گیس کی لوٹ مار اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر یمنی صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شبوہ کے ساحل اور حضرموت و الجوف کے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب یمن کا تیل اور گیس لوٹ رہا ہے۔

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے مشیر نے دوٹوک لفظوں میں خبردار کیا کہ سعودی عرب کی تیل اور گیس کمپنیوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اس سے قبل یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز بن حبتور نے سعودی عرب اور عرب امارات کے زیر تسلط علاقوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں ہی ممالک بدستور اپنے جارحانہ عزائم، تخریبی اقدامات اور یمن کی تباہی و ویرانی کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی عرب اور عرب امارات یمن کے قومی ذخائر کی لوٹ مار اور اس ملک میں صیہونی امریکی اور برطانوی حکومتوں کے مفادات کی تکمیل کے لئے جے توڑ کوشش کر رہے ہیں

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …