جمعہ , 19 اپریل 2024

طورخم بارڈر پرکھاد اور چینی افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز نے طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چینی اور کھاد برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز کی ایک خصوصی ٹیم نے افغانستان کے لیے برآمدی سامان میں منظم طریقے سے چھپائی گئی کھاد کے 140 تھیلے اور چینی کے 120 تھیلے قبضے میں لےکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے طورخم میں کسٹمز ٹیم کےکامیاب آپریشن کو سراہا ہے اور پاکستان بھر میں اسمگلنگ کی لعنت سے لڑنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …