ہفتہ , 20 اپریل 2024

حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں، چین سے امداد فوج کی وجہ سے ملی‘

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ہے، چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں ضمانت کے لیے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے میرے خلاف 25 تھانوں میں درخواست دی ہے، 2 میں ضمانت ہو گئی ہے

اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چین سے امداد ملنے کا شور مچا رہے ہیں، حکومت کو تو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ہے، امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں، بے ساکھیوں کے گرتے ہی حکومت دھڑام سے گر جائے گی

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …