ہفتہ , 20 اپریل 2024

مقبوضہ فلسطین میں انجینئرنگ اور ٹیکنیکل ساز و سامان کے گودام میں دھماکہ

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے زیرقبضہ کریوت حسیدیم صنعتی علاقے میں واقع ٹیکنیکل ساز و سامان کا ایک گودام دھماکے کے باعث نذرآتش ہوگیا۔

مقبوضہ فلسطین: منظرعام پر آنے والی رپورٹوں کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے کریوت حسیدیم صنعتی علاقے میں انجینئرنگ اور ٹیکنکل ساز و سامان کا ایک گودام جو ایک ہزار مربع میٹر پر محیط ہے ، نذر آتش ہوگیا۔
اس صنعتی علاقے کے فائر بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر آتش زدگی کے باعث جا‏ئے وقوعہ پر بھاری نفری روانہ کرنا پڑی تاکہ آگ کو اطراف کی عمارتوں تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں آتش زدگی کے کئی بڑے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس سے قبل صفد بس اڈے اور صیہونی حکومت کے کیڈٹ کالج میں بھی وسیع پیمانے پر آتش زدگی کا واقعات پیش آئے تھے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت استقامتی کارروائیوں کی مانند آتش زدگی کے واقعات کو بھی چھپانے کی کوشش کرتی ہے تاکہ صیہونی آبادکاروں کو امن و سیکورٹی کا خواب دکھا سکے۔
چونکہ صیہونی معاشرہ مختلف ملکوں کے گوناگوں مہاجرین پر مشتمل ہے اس لئے صیہونی حکومت ہمیشہ اس طرح کی خبروں کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ غاصب صیہونیوں کی خیالی سیکورٹی کے بھرم کو برقرار رکھ سکے تاہم وہ اکثر اپنے اس مقصد میں ناکام رہتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …