ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

ترکی نے 221 افغان مہاجرین کو ملک سے نکال دیا

آوا پریس کے مطابق  ترکی نے افغانستان کے 221 مہاجرین کو ملک سے نکال کر کابل واپس بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین ترکی سے یونان اور وہاں سے دوسرے یورپی ممالک میں جانا چاہتے تھے اور وہاں پناہندگی اختیار کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع‏ کے مطابق گذشتہ مہینے میں بھی ترکی نے 680 افغان مہاجرین کو ملک سے نکال دیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق ترکی میں اس وقت ایک لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ بندی،یمنی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کا بہترین موقع ہے،وزیر خارجہ ہشام شرف

صنعا:یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ یمنی شہریوں کی اہم …