ہفتہ , 20 اپریل 2024

یونان نے حراست میں لیے گئے ایرانی تیل ٹینکر کو رہا کر دیا

تہران: ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونان نے حراست میں لیے گئے ایرانی تیل ٹینکر کو رہا کردیا۔

ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونان نے حراست میں لیے گئے ایرانی تیل ٹینکر کو رہا کردیا۔

یہ بیان درج ذیل ہے:

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیز اور بہادرانہ اقدام اور متعلقہ اداروں کی کوششوں اور سڑک اور شہری ترقی کے وزیر کی حمایت سے امریکیوں کی طرف سے اس جہاز کو اس ملک کے حق میں رکھنے اور سامان ضبط کرنے کے حکم کے باوجود بالآخر یونان کی حکومت کی جانب سے پکڑے گئے ایرانی جہاز کی رہائی کا حکم جاری کیا گیا، اور اب ہم اس ٹیل ٹینکر اور تیل کی رہائی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونانی حکومت نے یونانی پانیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک بحری جہاز کو روکا اور امریکی حکومت کے تعاون سے اس کا سامان قبضے میں لے لیا گیا جب کہ اس جہاز نے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے یونان کے ساحل پر پناہ لی تھی۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ نے جمعہ 27 مئی کو بھی خلیج فارس کے آبی پانیوں میں خلاف ورزیوں کی وجہ سے یونان کے دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …