جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب کا پاکستانی طلبہ کے لئے اسکالرشپس کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں اسکالرشپ کا اعلان کردیا، اسکالر شپ کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کو وظیفہ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اس اسکالر شپ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے علم سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ، زراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز میں اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔‎

سلطنت 25 یونیورسٹیز میں اسکالر شپ کے موقع فراہم کر رہی ہے، ہر یونیورسٹی میں 5 فیصد طلبہ کو انرول کیا جائےگا جبکہ دو جامعات میں رجسٹریشن کا تناسب مختلف رکھا گیا ہے

پرنسز نور بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی برائے خواتین (ریاض) میں 8 فیصد پاکستانی اور کشمیری طلبہ جبکہ مدینہ منورہ میں واقع جامعہ اسلامیہ میں مجموعی طور پر 85 فیصد نشستوں پر رجسٹریشن کی جائے گی۔

ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ طریقہ کار میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ سعودی وزارت تعلیم کو درخواست بھیجے گی اہل طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے لیے 75 فیصد جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

اسکالر شپ کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کے لیے شرط عائد کی گئی ہے کہ طلبہ کو کسی ادارے سے نکالا گیا ہوں نہ ہی ان کا کوئی کریمنل ریکارڈ ہو، بصورت دیگر درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔

اسکالر شپ کے فوائد بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو تین ماہ کا وظیفہ اور ریٹرن ٹکٹ بھی دیا جائے گا، انہیں مفت میڈیکل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سائنس کے شعبہ میں درخواست دینے والے طلبہ کو 900 سعودی ریال جبکہ دیگرشعبہ جات میں درخواست دینے والے طلبہ کو 850 سعودی ریال ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

جن 25 جامعات میں اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے ان میں درج ذیل جامعات شامل ہیں۔

جدہ یونیورسٹی
بشاہ یونیورسٹی
اُم القرا یونیورسٹی
اسلامک یونیورسٹی
امام محمد ابنِ سعود اسلامک یونیورسٹی
کند سعود یونیورسٹی
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی
حفار الباطن یونیورسٹی
کنگ فیصل یونیورسٹی
کنگ خالد یونیورسٹی
قاسم یونیوسٹی
طیبہ یونیورسٹی
طائف یونیورسٹی
یونیورسٹی آف حائل
جزان یونیورسٹی
الجوف یونیورسٹی
البہا یونیورسٹی
طابق یونیورسٹی
نجران یونیورسٹی
نادرن بارڈر یونیورسٹی
پرنس ستام بن عبدالعزیز یونیورسٹی
شقرا یونیورسٹی
مجمہ یونیورسٹی
اس پروگرام سے پاکستان اور کشمیر کے طلبہ درخواستیں دے سکتے ہیں، پروگرام میں پیجلرز کی ڈگری کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کی عمر 17 سے 25، ماسٹرز کے لیے30 اور پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال ہونی چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …