بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیل ایران کے وار سے خوف زدہ۔ پروپیگنڈوں پراتر آیا

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے ملکی شہریوں کو ‘حتی الامکان جلد ازجلد’ ترکی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کے بقول ایرانی حمایت یافتہ افراد استنبول میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کا سرگرمی سے منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے یہ پروپیگنڈا  ایک ایسے وقت پر کیا ہے کہ جب دو سخت حریف ممالک ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے۔

یائر لیپڈ نے ایرانی اہداف کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی مبینہ کارروائی کا کوئی ذکر نہ کیا۔ تاہم انہوں نے یہ پروپیگنڈا کیاہے کہ ترکی کو اس وقت ‘ایرانی حمایت یافتہ افراد سے حقیقی اور فوری خطرہ‘ لاحق ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے استنبول میں چھٹیاں گزارنے والے اسرائیلی شہریوں کے خلاف متعدد ایرانی ‘دہشت گردانہ‘ حملوں کا ذکر بھی کیا۔

وزیر خارجہ لیپڈ نے اسرائیلی شہریوں سے کہا، ”اگر آپ اس وقت استنبول میں ہیں، تو جلد از جلد اسرائیل واپس آ جائیں۔ اور اگر آپ استنبول جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اپنا ارادہ منسوخ کر دیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”اگر قطعی ناگزیر نہ ہو، تو آپ ترکی کا سفر نہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …