جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور عراق کا زمینی بارڈر اگلے ہفتے سے دوبارہ کھول دیا جائے گا

ادارۂ حج و زیارت کے سربراہ نے اگلے ہفتے سے ایران اور عراق کی زمینی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ادارۂ حج و زیارت کے سربراہ سید صادق حسینی نے عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کے بعد کہا: کرونا بیماری کی وجہ سے کچھ عرصہ سے ایران اور عراق کا زمینی بارڈر زائرین کی صحت اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کر دیا گیا تھا جو اب اگلے ہفتے سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: اگلے ہفتے سے روزانہ 2500 زائرین زیارت کے لیے عراق جا سکیں گے اور یہ تعداد بالترتیب بڑھ کر 15000 نفر ہو جائے گی

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …