بدھ , 24 اپریل 2024

تحریک انصاف کے کیس کو ’فارن فنڈنگ کیس‘ نہ لکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے فنڈنگ سے متعلق کیس کو فارن فنڈنگ کیس نہ لکھنے کی ہدایت کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کو ’فارن فنڈنگ‘ کیس لکھنے پر اعتراض کیا۔

پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ کازلسٹ میں آج بھی فارن فنڈنگ لکھا ہوا ہے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے فارن فنڈنگ نہیں۔

پی ٹی آئی وکیل کے اعتراض پر چیف الیکشن کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ آئندہ کیس کو فارن فنڈنگ نہ لکھا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے انور منصور سے کہا کہ آپ کے موکل بھی میڈیا پرفارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں، آپ کا مؤقف درست ہے اس لیے ہدایات جاری کی ہیں

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …