بدھ , 24 اپریل 2024

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت میں شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی لیگل ٹیم نے آج کی حاضری معافی کی درخواست دائرکی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز بجٹ اجلاس میں مصروف ہیں اور شہباز شریف بھی مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، اس لیے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …