جمعرات , 25 اپریل 2024

ڈالرکی اونچی اڑان جاری، 206 روپے سے بھی مہنگا ہوگیا

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے، انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 1 روپے9 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے 25 پیسےکا ہوگیا ہے۔

منگل کے روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 205 روپے 16 پیسےکا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے بڑھ کر 206 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …