بدھ , 24 اپریل 2024

قوم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکےگا، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا امریکیوں کے سامنے جھکیں گے وہ اتنا ڈومور کہیں گے اور اگر اپنے ملکی مفادات کے لیے اسٹینڈ لیں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے، آپ ان کے جوتے صاف کریں گے تو وہ حقارت سے دیکھیں گے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …