ہفتہ , 20 اپریل 2024

احسن اقبال کے کم چائے پینے کے مشورے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک کی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر عوام کو کم چائے پینے کا مشورہ دیا جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آیا اور لوگوں نے اس پر دل کھول کر تبصرے کیے۔

کچھ روز قبل احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ʼقوم چائے کے ایک یا دو کپ کم کریں کیونکہ ہم جو چائے درآمد کرتے ہیں وہ بھی ادھار لے کر کرتے ہیں، اگر تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہمیں اس کے استعمال کو کم کرنا ہوگا تاکہ ملک پر کم سے کم بوجھ پڑے‘۔

احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ بس سوشل میڈیا پر ان کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا اور پاکستانی عوام جو شاید چائے کے بغیر سانس بھی نہ لے سکتی ہو وہ بپھر گئی اور وفاقی وزیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا ردعمل:

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پہلے روٹی آدھی اور اب چائے بھی کم کردیں؟ چائے پر کوئی مذاق نہیں ہے۔

ایک صارف نے بالی وڈ اداکارہ شہناز گل کی مشہور میم شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ تمام چائے کے شوقین افراد کا جواب ہے

ایک صارف نے انوکھے چائے کے کپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’مارکیٹ میں یہ کپ آدھی قیمت میں دستیاب ہے، چائے بھی آدھی کپ اور قیمت بھی آدھی، کیا خیال ہے پاکستانیوں؟‘

ذیشان ادریس نامی صارف نے احسن اقبال کے پہناوے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آپ نے امپورٹڈ ٹائی، لباس اور چشمہ پہن رکھا ہے، ان کے متعلق کیا خیال ہے؟

ایک صارف نے دُکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ’یہ میرے حقوق کی خلاف ورزی ہے‘

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …