ہفتہ , 20 اپریل 2024

شیرانی کے جنگلات میں آتشزدگی کے 20 روز بعد بھی وجوہات سامنے نہ آسکیں

لوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھے 20 روز بیت گئے مگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے حکام آگ لگنے کے محرکات تک نہیں پہنچ سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد اعجاز شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

ڈی سی شیرانی نے انکشاف کیا کہ آگ لگنے کے واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔

تاہم ڈیلی سچوایشن رپورٹ ( daily situation report) بلوچستان حکومت کے اعلیٰ حکام کو بھجوا ئی جاچکی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے دوران جنگل میں موجود ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن مکمل تحقیقات کے بعد انہیں مقامی افراد کا مہمان ثابت ہونے پر رہا کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور انسانی دشمن ہیروئن کو بذریعہ ڈرون۔ بھارت اسمگل کرنے کی ناکام کوشش

لاہور کے گردنواح  میں ڈرون کے ذریعے مبینہ طور پر ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی …