جمعرات , 25 اپریل 2024

تہران:ایرانی ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر کا پہلا تحقیقاتی تجربہ کامیاب

ایران کی وزارت دفاع کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر راکٹ کا ایک کامیاب تحقیقاتی تجربہ ہوا ہے جبکہ مزید دو تحقیقاتی تجربات ہونے ابھی باقی ہیں۔

تہران: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کی فضائیہ کے ترجمان سید احمد حسینی نے کہا ہے کہ ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر راکٹ ایران کے نوجوان دانشوروں کی سعی و کوشش کا واضح نمونہ ہے جس نے کمبائنڈ فیول کے ساتھ ایران کی سائنسی طاقت و توانائی کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راکٹ ذوالجناح جدید ترین اور طاقتور ترین جامد ایندھن سے چلنے والے انجن کا حامل ہے اور یہ کام پہلی بار اندرون ملک انجام دیا گیا ہے۔

سیٹلائٹ راکٹ ذوالجناح کا وزن باون ٹن ہے جبکہ اسکی لمبائی 25.5 میٹر ہے۔

تھری اسٹیج سیٹلائٹ راکٹ ذوالجناح اپنی تکنیکی توانائیوں کے لحاظ سے اپنی نوعیت کے دنیا کے تمام جدید ترین راکٹوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

ذوالجناح کے تین میں سے دو اسٹیج جامد ایندھن پر اور ایک سیال ایندھن پر مشتمل ہے اور یہ راکٹ دو سو بیس کلوگرام تک وزن زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …