جمعرات , 25 اپریل 2024

عصائے موسی کا دوسرا وار، رفائل نشانے پر+ ویڈیو

عصائے موسی نامی ایک سائبر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے غاصب صیہونی حکومت کی جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کر لیا۔

عصائے موسیٰ ( Moses Staff) نامی ہیکرز کا یہ گروپ پہلے بھی صیہونی مراکز پر کامیاب حملے کر چکا ہے۔ اس گروہ نے عبری اور انگریزی زبان میں ’’ہم تمہاری آنکھوں سے دیکھتے ہیں‘‘ عنوان کے تحت لکھا ہے:

’’ہم برسوں سے تمہارے ہر لمحے اور ہر قدم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ ہماری تم پر نگرانی کا ایک ادنیٰ سی مثال ہے جو تمہارے اندرونی سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کر کے انجام دی گئی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم اس طرح تمہیں نشانہ بنائیں گے کہ تم کبھی سوچ بھی نہیں سکتے!‘‘

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …