ہفتہ , 20 اپریل 2024

گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کے بجلی گیس کےکنکشن اور موبائل سم بند کرنے کی تجویز

سلام آباد: حکومت نے نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نئے فنانس بل کے مطابق ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والے اب بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو جائیں گے جس میں ان کے بجلی،گیس کے کنکشن اور موبائل فون سم بند ہوجائے گی۔

نئے فنانس بل کے تحت ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بھی ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات دینے کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …