جمعہ , 19 اپریل 2024

اتحادی حکومت کے پہلے ماہ میں صنعتوں کی پیداوار میں کمی

اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے کے پہلے ماہ ہی بڑی صنعتوں کی پیداوار گر گئی۔

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کر دیے جس کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 13.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا اپریل سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.7فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال مارچ کے مقابلے اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں13.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ سال اپریل کے مقابلے رواں سال اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 15.4 فیصد بڑھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 3.7 فیصد بڑھی، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 134.9 فیصد، تمباکو کی پیداوار 14.5 فیصد اور فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 227.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ جولائی تا اپریل مشروبات کی پیداوار میں 1.5 فیصد، فوڈ مصنوعات کی پیداوار 11 فیصد ، کیمیکل شعبے کی پیداوار 8.3 فیصد ،آئرن، اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 16.3فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا اپریل آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 48.2 فیصد اور فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …