دنیا میں ایسے درخت بھی پائے جاتے ہیں جو اتنے منفرد ہیں کہ جہاں عام آدمی کی سوچ بھی نہیں جا پاتی، ڈریگن بلڈ ٹری بھی ان میں سے ایک ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریگن بلڈ ٹری کی خاص بات یہ ہے کہ ان صدیوں پرانے عجیب و غریب درختوں کو جب کاٹا جائے تو لکڑی میں سے گاڑھے سرخ خون جیسا مواد بہنا شروع ہو جاتا ہے جسے ڈریگن کا خون کہتے ہیں۔ ان درختوں کو سائنسی زبان میں ڈریسینا سینا باری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ درخت بحیرہ عرب میں یمن کے ساحل سے دور سوکیڑا آلکو پیلگو کے جزیرے پر پائے جاتے ہیں۔