ہفتہ , 20 اپریل 2024

طالبان کا ہیلی کاپٹرمار گرایا ہے، افغانستان قومی مزاحمتی محاذ کا دعویٰ

افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ نے، طالبان حکومت کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

طالبان حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوی سابق جہادی لیڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی سرکردگی میں قائم، قومی مزاحمتی محاذ کے ترجمان کے صبغت اللہ احمدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ قومی مزاحمتی محاذ نے جمعرات کی شام وادی پنجشیر میں طالبان فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار چار افراد کو ہم نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔
تاحال طالبان حکومت اور مقامی عہدیداروں کی طرف سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے۔
طالبان انتظامیہ اس سے پہلے مخالفین کے حملوں کی تردید کرتی رہی ہے۔ وادی پنجشیر پر طالبان کے تسلط کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود، قومی مزاحمتی محاذ اس علاقے میں مزاحمت کو بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …