ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

جنین میں صیہونی دہشتگردی، مزید تین شہید، متعدد زخمی

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے آج ایک بار پھر جنین کیمپ پر دھاوا بولا جس کے دوران انکی براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوئے۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح غرب اردن کے علاقے جنین پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کیا۔ اس حملے اور انکی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوئے۔

شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام «براء لحلوح»، «لیث ابو سرور» اور «یوسف صلاح» بتائے جاتے ہیں۔

حماس نے فلسطینیوں کی شہادت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اب سے تھوڑی دیر قبل کہا کہ شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائیگا۔

گزشتہ مہینوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کی جارحیت و دہشتگردی میں تیزی آگئی ہے جس میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ بندی،یمنی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کا بہترین موقع ہے،وزیر خارجہ ہشام شرف

صنعا:یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ یمنی شہریوں کی اہم …