بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے، ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوئے ہیں، ہوسکتا ہےکہ اس بار مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں مذاکرات کےلیے ہمارا کردار ثالث کا ہے، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

ترجمان افغان طالبان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی طالبان غیرمعینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جنگ بندی سےحملوں کا سلسلہ رکا رہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …