ہفتہ , 20 اپریل 2024

بدانتظامی کی تحقیقات: ڈبلیو ڈبلیو ای کے سی ای او عہدے سے دستبردار

پروفیشنل ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئر مین اورچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ونس میک میہن نے اپنے خلاف بد انتظامی کی تحقیقات شروع ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کے روز ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے کہا گیا کہ اس نے کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو ونس میک میہن کے خلاف مبینہ بدانتظامی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہےکہ میک میہن تحقیقات ختم ہونے تک سی ای او اور چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہوگئے ہیں۔

تاہم ان کی 45 سالہ بیٹی ا سٹیفنی کمپنی کی عبوری سی ای او اور چیئر وومن کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی کا تحقیقاتی بورڈ اس 30 لاکھ ڈالرز کے ہونے والے مبینہ معاہدےکی تحقیقات کر رہا ہے جس میں میک میہن نے کمپنی چھوڑنے والی ملازمہ کو رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق میک میہن کا اس ملازمہ کے ساتھ مبینہ طور پر افیئر تھا۔

دوسری جانب میک میہن نے الزامات کا براہ راست جواب نہیں دیا لیکن ایک بیان میں تحقیقات میں اپنے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بورڈ نے شفاف تحقیقات میں مدد کے لیے ایک آزاد قانونی مشیر کو شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ میک میہن تحقیقات کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای کے تخلیقی مواد سے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …